فرائض و ذمہ داریاں

وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی اہم ذمہ داریاں ذیل میں درج ہیں:

  • صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں  کا بطور نمونہ عمومی جائزہ لینا /معائنہ کرنا تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ:
    •  ترقیاتی منصوبوں کی مناسب منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ان پر کوالٹی کنٹرول کے ساتھ موثر، تیز رفتار اور معاشی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے عملدرآمد کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں لاپرواہی و غفلت برتنے والے اہلکاران/محکموں کے خلاف مناسب کارروائی کی سفارش کرنا
    • یہ  دیکھناکہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق حکومت کی ہدایات / احکامات پر پوری طرح عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور
    • یہ  دیکھنا کہ نیشنل بلڈنگ کے محکموں کے اہلکار اور ٹھیکیدار اپنے فرائض، ذمہ داریاں اور کام صحیح اور موثر طریقے سے انجام دے رہے ہیں
  • اس بات کو  یقینی بنانا کہ آیا تمام سرکاری محکمے بشمول پولیس، خود مختار/نیم خودمختار ادارے، کارپوریشنیں، ادارے اور مقامی حکومتیں اپنے فرائض/کام موثر طریقے اور تیزی  سے انجام دے رہے ہیں یا نہیں، اورسنجیدہ مشاہدات کو حکومت کے نوٹس میں لا کر بہتر ی کے لئے سفارشات پیش کرنا
  • حکومت/ مفاد عامہ کو متاثر کرنے والے کسی بھی اہم معاملے کا نوٹس لینا اور مناسب کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کرانا اور اسے غور و فکر/ احکامات  کے لئے وزیر اعلیٰ کو پیش کرنا
  • سنگین/فوری نوعیت کی شکایات پر غور کرنا اور انہیں متعلقہ حلقوں تک پہنچانا  تاکہ انہیں جلد از جلد نمٹایا جا سکے یا  اگر ضروری ہو تو براہ راست تحقیقات کرنا
  • وزیر اعلی ٰکے حکم کے تحت خصوصی امور انجام دینا جو اس چارٹر میں متعین نہ کئے گئے ہوں
  • یہ کہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو درکارکسی بھی مطلوبہ معاونت کی فراہمی کے لئے تمام متعلقہ حلقے فوری عمل درآمد کو ممکن بنائیں 
  • دیگر محکمے وزیراعلیٰ کی پیشگی اجازت سے معائنہ ٹیم کومخصوص /اہم ذمہ داریاں تقویض کر سکتے ہیں
  • چیئرمین، وزیراعلی معائنہ ٹیم اپنی رپورٹس براہ راست وزیراعلیٰ کو پیش کریں گے تا ہم متعلقہ محکموں/ اہلکاران کو  کاپیاں دی جا سکتی ہیں ماسوائے ان کے جو خفیہ نوعیت کی ہوں
  • وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم محکمہ انسداد بدعنوانی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گی اور ایسے کیسز جو محکمہ انسدادِ بد عنوانی کے ذریعے نپٹانا مناسب ہوں، ان کے حوالے کرے گی
  • بجٹ، اکاؤنٹس اور آڈٹ کے معاملات
  • محکمہ کے لئے سٹورز اور دیگر سامان کی خریداری
  •  سروس سے متعلقہ امور ما سوائے جو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو سونپے گئے ہوں