نصب العین و مقصد

وزیر اعلی معائنہ ٹیم کا نصب العین اور مقصد انتظامیہ، جائزہ، پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانا، مفاد عامہ کے مسائل کا نوٹس لینا، انتظامی خرابیوں کی نشاندہی کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹو کو معاونت کی فراہمی اور "گڈ گورننس" کو یقینی بنانے کے مقصد کے حصول کے لئے صوبائی انتظامیہ کی کارکردگی کی بہتری کے لیے تدارک کے اقدامات تجویز کرنا ہے۔ مختصراً وزیر اعلی معائنہ ٹیم صوبے کے وزیراعلیٰ/چیف ایگزیکٹو کی آنکھ اور کان کا کام کرتی ہے۔

وزیرِ اعلٰی معائنہ ٹیم کا موجودہ طریقہء کار

ذمہ داریاں و فرائض

  • مندرجہ ذیل مقاصد کے تحت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں:
    • کہ ترقیاتی منصوبوں کی مناسب منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ان پر موثر کوالٹی کنٹرول کے ساتھ موثر، تیز رفتار اور معاشی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے عملدرآمد کیا گیا ہے اور لاپرواہی و غفلت برتنے والے اہلکاران/محکموں کے خلاف مناسب کارروائی کی سفارش کی جائے گی
    • کہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق حکومت کی ہدایات / احکامات پر پوری طرح عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اور
    • کہ نیشنل بلڈنگ کے محکموں کے اہلکار اور ٹھیکیدار اپنے فرائض، ذمہ داریاں اور کام صحیح اور موئثر طریقے سے انجام دے رہے ہیں

شکایات کی اقسام